وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 21سے 22میں ترقی کے لئے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے ہوگا

اجلاس میں مختلف سروس گروپوں کے گریڈ 21کے افسروںکو گریڈ 22میں ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 21سے 22میں ترقی کے لئے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے منعقد ہوگا‘ بورڈ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے‘ اجلاس میں مختلف سروس گروپوں کے گریڈ 21کے افسروںکو گریڈ 22میں ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بورڈ اجلاس کی تیاری مکمل کرلی ہے اور پاکستان ایڈمنسٹریٹیو ‘ پولیس سروس آف پاکستان‘ سیکرٹریٹ گروپ‘ فارن سروس‘ ان لینڈ ریونیو سمیت دیگر سروس گروپوں میں خالی آسامیوں کے مطابق سینئر افسروں پر مشتمل پینل تیار کرلئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی دستیابی پر اجلاس رواں ہفتے منعقد ہوجائے گا اور اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔