ن لیگ کا اجلاس، ناراض پارٹی ارکان کو فوری منانے کا ٹاسک حمزہ شہبازکو سونپ دیا گیا

اجلاس میں مسلم لیگ ن کاعوامی رابطہ مہم مزیدتیز کرنے کافیصلہ، ملکی سیاسی صورتحال،نیب کیسز ودیگر امورپر تبادلہ خیال

اتوار اپریل 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی کے ناراض کار کنوں اورعہدیداروں کوفوری منانے کاٹاسک حمزہ شہبازکو دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) لے قائد سابق وزیر نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرامیں مسلم لیگ ن کااہم اجلاس ہواجس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،،وزیراعلی شہبازشریف،،پرویزرشید،،،سعدرفیق،، مریم نواز،، حمزہ شہباز،، ڈاکٹر آصف کرمانی اور دیگر رہنما شریک ہوئے ۔

اجلا س میں ملکی سیاسی صورتحال،نیب کیسز ودیگر امورپربات چیت ہوئی،اجلاس میں مسلم لیگ ن کاعوامی رابطہ مہم مزیدتیز کرنے کافیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں پارٹی قیادت نے ناراض پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کوفوری منانے کاٹاسک حمزہ شہباز،،اشفاق سروراورملک ندیم کامران کودے دیا۔