سینیٹ اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد(آج) دوبارہ ہو گا

بجٹ 2018-19 پر سفارشات کیلئے اپوزیشن لیڈر عام بحث کا آغاز کریں گی، سینیٹ کی قائمہ ، فنکشنل اور خصوصی کمیٹیوں کے لئے ارکان کو بھی منتخب کیا جائے گا

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) ایوان بالا (سینیٹ)کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد(آج) پیر کو دوبارہ ہو گا ، مالی سال 2018-19 کے بجٹ پر سفارشات کیلئے اپوزیشن لیڈر شیری رحمان بجٹ پر عام بحث کا آغاز کریں گی، جبکہ سینیٹ کی قائمہ ، فنکشنل اور خصوصی کمیٹیوں کے لئے ارکان کو بھی منتخب کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہو گا ، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا تین نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے، ایجنڈے کے مطابق قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق اور اپوزیشن لیڈر شیری رحمان سینیٹ کی قائمہ ، فنکشنل اور خصوصی کمیٹیوں کے لئے تجویذ کردہ ارکان کو منتخب کر نے کی تحریک پیش کریں گے ، اجلاس میں وفاقی وزیی خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریک پر بھی غور کیا جائے گا ، جس میںکہا گیا تھا کہ سینیٹ فنانس بل 2018 بشمول سالانہ بجٹ تقریرپر قومی اسمبلی کو اپنی سفارشات دے سکتا ہے ۔