پنجاب کی 37جامعات کے وائس چانسلرزکی تقرریوں کا کیس، چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی

وی سی کی تقرریوں کے لئے یکساں پالیسی کیوں نہیں اپنائی گئی چیف جسٹس ثاقب نثار کا استفسار

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) چیف جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب کی 37جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے طریقہ کار پر چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ وی سی کی تقرریوں کے لئے یکساں پالیسی کیوں نہیں اپنائی گئی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پنجاب کی سینتیس جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے طریقہ کار پر از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سے طریقہ کار پر رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ وی سی تقرریوں کے لئے یکساں پالیسی کیوں نہیں اپنائی گئی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ پسماندہ علاقوں کی جامعات میں کوئی جانے کو تیار نہیں ہوتا چیف جسٹس نے کہا کہ آپ خود کیسے رائے قائم کرلیتے ہیں۔