پنجاب حکومت نے دو سال کے دوران خطہ پوٹھوہار میں 102 چھوٹے ڈیم تعمیر کئے

آبی وسائل کی تعمیر سے علاقے کی بتیس ہزار ایکڑ سے زائد اراضی قابل کاشت بنائی گئی

اتوار اپریل 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پنجاب حکومت نے گزشتہ دوبرسوں کے دوران خطہ پوٹھوہار میں کسان پیکج کے تحت ایک سودو چھوٹے ڈیم تعمیر کئے ہیں، ان آبی وسائل کی تعمیر سے علاقے کی بتیس ہزار ایکڑ سے زائد اراضی قابل کاشت بنائی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب کے زمینی تحفظ کے محکمے کے ڈائریکٹر ملک غلام اکبر کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ دوبرسوں کے دوران خطہ پوٹھوہار میں 102 چھوٹے ڈیم تعمیر کئے ۔انہوں نے کہاکہ اس عرصے کے دوران علاقے میں ایک سو چوہتر پانی کے تالاب اور انتالیس پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینک بھی تعمیر کئے گئے ۔ڈائریکٹر نے کہاکہ ان آبی وسائل کی تعمیر سے علاقے کی بتیس ہزار ایکڑ سے زائد اراضی قابل کاشت بنائی گئی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :