افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 15جنگجو ہلاک،فضائی حملے میں 35طالبان مارے گئے

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ صوبہ بلخ میں فضائی حملے 35 طالبان جنگجو مارے گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگر ہار کے علاقے حسکا مینا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو گزشتہ شب امریکی ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں داعش کے 15 جنگجو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کے 40 سے زائد زخمی ہیں۔

اسی طرح صوبے بلغ میں کیے گئے فضائی حملے میں 35 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔ دونوں حملے انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے جس کے بعد زمین پر موجود افغان کمانڈر نے زخمی جنگجووں کو حراست میں لے کر علاقے کو کلیئر کروایا۔امریکی فضائی حملوں میں طالبان اور داعش جنگجووں کے ٹھکانوں اور اسلحہ و بارود کے ذخیرے کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فضا میں بارود کی بو پھیل گئی اور جگہ جگہ آگ کے دھوئیں اٹھتے نظر آرہے ہیں۔

سیکیورٹی اداروں نے زمینی علاقہ کلیئر کروانے کے بعد ریسکیو ادارے کی جانب سے علاقے کی صفائی کا کام جاری ہے۔واضح رہے افغانستان میں اتحادی افواج کا داعش اور طالبان کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی طالبان کی جانب سے آپریشن الخندق کے اعلان کے بعد ہوا ہے۔ طالبان نے اپنے سالانہ الخندق آپریشن میں غیر ملکی سیکیورٹی اہلکاروں، فوجی تنصیبات اور دیگر سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔