غزہ میںاسرائیلی جارحیت ، مظاہرین پر فائرنگ، شہدا کی تعداد 5 ہو گئی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) غزہ میں مظاہرین پر فائرنگ سے شہدا کی تعداد 5ہوگئی جبکہ 9 سے زائد زخمی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق غزہ میں جمعے کے روز اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے چار فلسطینی مظاہرین کو شہید اور نو سو سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔ زخمیوں میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد چوبیس گھنٹوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ نو سو سے زائد افراد غزہ کے اسپتالوں اور خیموں میں قائم اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔فلسطینی گذشتہ ایک ماہ سے انیس سو اڑتالیس اور اننچاس کے دوران نکالے گئے فلسطینیوں کی واپسی کیلئے گذشتہ پانچ ہفتوں سے مظاہرہ کررہے ہیں۔ فلسطینیوں کے مظاہرے کم از کم ایک ہفتہ اور جاری رہیں گے۔