․مظفرآباد‘ 5روز قبل شہر کے مصروف ترین علاقے سی ایم ایچ کے سامنے دن دیہاڑے قتل ہونے والے راجہ قیصر کا قاتل پولیس گرفتار نہ کرسکی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) گزشتہ 5روز قبل شہر کے مصروف ترین علاقے سی ایم ایچ کے سامنے دن دیہاڑے قتل ہونے والے راجہ قیصر کا قاتل پولیس گرفتار نہ کرسکی ! جبکہ راجہ قیصر کے ورثاء اور طلبا و طالبات احتجاج پر ہیں ، انتظامیہ کو دی جانے والی ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی ، اب یہ حکومتی دبائو کے تحت راجہ شاداب کو پناہ دی گئی ہے یا پھر پولیس گرفتار کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی جو کہ سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 5روز قبل سی ایم ایچ کے سامنے دن دیہاڑے راجہ شاداب اور راجہ قیصر کے درمیان ’’توں توں ، میں میں ‘‘کی تکرار کے بعد اچانک ہی لڑائی شدت اختیار کرگئی جس کے بعد اچانک ہی راجہ شاداب کی جانب سے راجہ قیصر پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں راجہ قیصر شدید زخمی ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جس کے بعد ورثاء اور طلبا و طالبات نے یونیورسٹی کالجز کا بائیکارٹ کرکے سی ایم ایچ کے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ اور سڑک پر ٹائر جلاکر بلاک کردی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچی اور راجہ شاداب (جس کے اوپر 20سے زائد مقدمات اِس سے قبل بھی بتائے جاتے ہیں )کو گرفتار کرنے کیلئے دو دن کا وقت مانگامگر اٴْس کے باوجود نہ تو راجہ شاداب گرفتار ہوسکا اور نہ ہی پولیس کو کامیابی ملی جبکہ طلبا و طالبات کی جانب سے مذاکرات کی ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے ، طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ راجہ شاداب کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے جس کے باعث پولیس گرفتار نہیں کرسکتی ، جب تک ملزم گرفتار نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا ، دوسری جانب ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان صلح نامہ کیلئے اعلیٰ شخصیتیں بھی اپنا رول ادا کررہی ہیں جس کے بعد دونوں خاندانوں میں صلح کرواکر راجہ شاداب کو ایک بار پھر بچایا جائیگا۔