ٹورازم فیسٹیول کے دوران لہڑی گرائونڈ میں دنیابھرکی اعلیٰ نسل کی اقسام کے جانوروں کی نمائش کااہتمام

اتوار اپریل 20:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء)محمدامورحیوانات نے ٹورازم فیسٹیول کے دوران لہڑی گرائونڈ میں دنیابھرکی اعلیٰ نسل کی اقسام کے جانوروں کی نمائش کااہتمام کیاجس میں دودھ اور گوشت دینے والے جانوروں کے علاوہ دیگرپالتوں جانوربھی شامل تھے جوشائقین کی توجہ کامرکز رہے۔

(جاری ہے)

جانوروں کی نمائش کااہتمام ڈائریکٹرجنرل امورحیوانات ڈاکٹرراجہ محمدمطلو ب نے محکمہ امورحیوانات کے زیراہتمام کررکھاتھاجنھوںنے زمینداروں کوٹرافیاں اور جانوروں کی بیماریوں سے بچائو کی مختلف ادویات تقسیم کیں۔