کسٹم اسلام آباد کا ایل او سی ٹریڈرز کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا

سرینگر مظفرآباد تجارت کے زریعے آنے والی لاکھوں روپے مالیت کی الائچی پکڑ لی گاڑی ،موٹی الائچی ضبط کشمیری تاجر کے خلاف سمگلنگ کا مقدمہ درج

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) کسٹم اسلام آباد کا ایل او سی ٹریڈرز کے خلاف گھیرا تنگ سرینگر مظفرآباد تجارت کے زریعے آنے والی لاکھوں روپے مالیت کی الائچی کیرج فیکٹری راولپنڈی سے گنج منڈی جاتے ہوئے پکڑ لی گاڑی ،موٹی الائچی ضبط کشمیری تاجر کے خلاف سمگلنگ کا مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسٹم اسلام آباد نے آزاد کشمیر حکومت اور ذمہ دار اداروں کی یقین دہانیوں کے باوجود ایل او سی ٹریڈرز کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے گذشتہ روز سرینگر مظفرآباد تجارت کے زریعے آنے والی لاکھوں روپے مالیت کی موٹی الائچی سے لوڈ گاڑی کو کیرج فیکٹری کے مقام پر پکڑ کر ضبط کر نے کے بعد کشمیری تاجر کے خلاف سمگلنگ کا مقدمہ درج کر دیا دو روز میں دو گاڑیوں کو پکڑ کرسمگلنگ کے مقدمات کے اندارج کے خلاف ایل او سی ٹریڈرز سراپا احتجاج ہیں تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کے صدر سردار قضیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ آزاد کشمیر میں ہم رجسٹرڈ تاجر ہیں جبکہ ہمیں پاکستان کی حدود میں رجسٹرڈ سمگلنگ لکھا اور پکارا جا رہا ہے پاکستان کے اداروں کی نگرانی میں ہونے والے ایل او سی ٹریڈ کے خلاف کسٹم اسلام آباد کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں کسٹم اسلام آباد نے ایل او سی ٹریڈرز کا معاشی قتل شروع کر رکھا ہے جس کے باعث آزادو مقبوضہ کشمیر کے تاجروں کو بھاری نقصانات کا سامنا ہے کسٹم اسلام آباد کی ان کارروائیوں کے باوجود وفاقی و آزاد کشمیر حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جو قابل مذمت و افسوس ہے اگر کسٹم کا ظلم و ستم بند نہ ہوا تو ایل او سی ٹریڈرز سنگین نوعیت کے احتجاج سے گریز نہیں کریں گے پھر نقصان کی تمام تر ذمہ داری ایف بی آر کے ذمہ داران پر عائد ہو گی