وفاقی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا‘ بیرسٹر افتخارگیلانی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) وزیرتعلیم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر بیرسٹر سید افتخارگیلانی نے کہا ہے کہ وفاق میں مسلم لیگ کی حکومت نے عوام دوست بجٹ ہے ۔ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز میں معقول اضافہ کیا گیا ہے۔ عام آدمی کو بھی بھرپور ریلیف دیاگیا ہے ۔ وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث گزشتہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح کافی حد تک کم ہوئی ۔

میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے پاکستان کو سی پیک جیسا منفرد اور میگا منصوبہ دیا ہے۔ اس منصوبے میں آزادکشمیر کو بھی شامل کیاگیا ہے جس سے پاکستان اور آزادکشمیر کی معیشت پر انہتائی مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ آزادکشمیر میں بھی آمدہ بجٹ بہترین ہوگا۔

(جاری ہے)

آزادخطہ کی لیگی حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں۔

میرٹ بحال کردیا ہے۔ جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ گڈ گورننس قائم کردی گئی ہے۔ این ٹی ایس کے ذریعے پہلی بار میرٹ پر تقرریاں ہوئی ہیں۔ گزشتہ صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ایکٹ 74میں ترامیم کرنے اور آزادحکومت کو بااختیار بنانے کیلئے جو اقدامات اٹھارہے ہیں اس کو سب قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جب آزادحکومت بااختیار ہوگی تو تمام مسائل حل ہو جائینگے۔