Live Updates

عالمی برادری بھارت کو جارحیت سے باز رکھے‘ سردار تبارک

بیرسٹر عالمی سطح پر مختلف فورمز پر کشمیری عوام کا مقدمہ لڑرہے ہیں‘ جلد حکومت بنائینگے

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرکے سابق مرکزی رہنماء و سابق مشیر سردار تبارک علی نے کہاہے کہ عالمی برادری بھارتی مظالم پر خاموش ہے ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑتوڑنے کیساتھ ساتھ کنٹرول لائن پر بھی روزانہ جارحیت کررہا ہے ۔ عالمی برادری بھارت کو جارحیت سے باز رکھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پی ٹی آئی حلقہ کوٹلہ کے مرکزی آفس میں کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے سردار تبارک علی نے کہاکہ تحریک انصاف کی تبدیلی کی جدوجہد رنگ لارہی ہے ۔ پاکستان میں عمران خان اور آزادکشمیری میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوگی۔ بیرسٹر سلطان عالمی سطح پر مختلف فورمز پر کشمیری عوام کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔ بیرسٹر سلطان خالصتاً کشمیریوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مظالم کی تمام حدیں عبور کرڈالی ہیں۔عالمی برادر ی بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات