عالمی برادر ی بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے‘ شبیر بخاری

بھارت نے مظالم کی تمام حدیں عبور کرڈالی ہیں‘ کشمیر ی جلد آزادی حاصل کرینگے

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیرسید شبیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے ۔ مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ کنٹرول لائن کی بھی تسلسل سے خلاف ورزی کرتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنا کر کشمیریوں کنٹرل لائن کے دونوں اطراف شہید کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی برادری بھارتی جارحیت کا فی الفور نوٹس لے ۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید شبیر حسین بخاری نے کہاکہ کشمیری اپنے حق کیلئے لڑرہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر مکمل آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے مظالم کی تمام حدیں عبور کرڈالی ہیں۔عالمی برادر ی بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے سامنے ڈٹ جانے والے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں۔ آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔