Live Updates

تحریک انصاف کشمیریوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے‘امتیاز اعوان

لٹیرے سیاستدانوں نے استحصال کیا ‘تحریک انصاف حکومت بنا کر ازالہ کریگی‘ کارکنان سے گفتگو

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء امتیاز اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کشمیریوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔ چونکہ لٹیرے سیاستدانوں نے کشمیریوں کا بہت زیادہ استحصال کیا ہے ۔اب ان مفاد پرستوں کے دن گنے جاچکے ہیں ۔ عام انتخابات میں عوام ان کو مسترد کرینگے تو ان کو اپنی حیثیت معلوم ہو جائے گی۔

پاکستان میں بہت جلد عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کی ٹیم کے کپتان قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ امتیاز اعوان نے مزید کہا کہ حلقہ کوٹلہ کے عوام کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔یہاںبرادریوں کے نام پر سیاست کی جاتی رہی۔ سیاستدانوں نے اپنے مقاصد کیلئے عوام کااستحصال کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف محرومیوں کا شکار کشمیری عوام کو ان لٹیروں اور مفاد پرستوں سے نجات دلائے گی۔ عام انتخابات میں مفاد پرست بھاگ جائیں گے۔ عوام ووٹ کی پرچی سے ان کا احتساب کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات