مقبوضہ وادی میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجا جائے‘ الیاس بیگ

بیساکھیوں کے سہارے قائم حکومت جلد ختم ہوگی‘پی ٹی آئی انصاف کا نظام قائم کریگی‘ گفتگو

اتوار اپریل 20:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نیلم سردار الیاس بیگ نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کا فوری نوٹس لے ۔ مقبوضہ وادی میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجا جائے ۔ پاکستان میںکرپٹ حکمران اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ بہت جلدآزاد کشمیر میں بیساکھیوں کے سہارے قائم حکومت کا بھی دھڑن تختہ ہو گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی آگئی ہے اب آزاد کشمیر میں بھی جعلی حکومت کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔۔پاکستان میں عمران خان اور آزادکشمیری میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدیری کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔ نیلم کی محرومیوںکا ازالہ کیا جائے گا۔ موجودہ حکومت نے ملازمین سے روزگار اور عوام سے نوالہ چھیننے کے سوا کو ئی بڑا کارنامہ سرانجام نہیں دیا۔ گلوں بٹو ں کا انجام سب کے سامنے ہے ۔ اب کوئی ملک کا پیسہ لوٹنے کی کوشش نہیںکریگا۔۔تحریک انصاف پاکستان و آزادکشمیر میںانصاف کا نظام قائم کرے گی