Live Updates

عوامی حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے‘ راجہ مدد علی خان

قائدکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پوری دنیا میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرمرکزی رہنماء راجہ مدد علی خان نے کہا ہے کہ ہم عوام کی خدمت کا مشن لے کر میدان سیاست میں آئے ہیں ۔ عوامی حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے۔ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام دو جماعتی نظام سے تنگ آچکے ہیں۔ انشاء اللہ بہت جلد پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی۔

قائدکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پوری دنیا میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کررہے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ دئیے ہیں عالمی برادری نوٹس لے ۔ بیرسٹر سلطان کے بیرونی دنیا کے دورہ کے دورس نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف پاکستانی عوام کی امیدوں کا محور ومرکز ہیں۔ آمدہ کے الیکشن میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی ۔آزادکشمیر میں بھی بہت جلد نئے انتخابا ت کی راہ ہموار ہو گی۔ حکومت کی انتقامی کاررویا ں لیگی ٹائی ٹانک کو لے ڈوبیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات