امریکا نے بحرین کو لڑاکا ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری دیدی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) امریکا نے بحرین کو لڑاکا ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے معمولی پس و پیش کے بعد بالآخر خلیجی ریاست بحرین کو جنگی ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے ماتحت ایک ایجنسی کے مطابق امریکا بحرین کو 90 کروڑ 11 لاکھ ڈالر مالیت کے متعدد لڑاکا ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا۔

امریکا کی سیکیورٹی و دفاع کوآپریشن ایجنسی کے مطابق ڈیل میں جنرل الیکٹرک اور ٹیکسٹرون کمپنی کی بیل ھیلی کاپٹر یونٹ شامل ہیں۔پینٹا گون کا کہنا ہے کہ بحرین کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی سے نیٹو سے باہر امریکا کی قومی سلامتی کی پالیسی میں مدد ملے گی اور امریکا کیخطے میں اہم اتحادی ملک کو سلامتی کے حوالے سے لاحق خطرات کا تدارک کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :