افغانستان میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 2بچوں سمیت 3افراد ہلاک

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) افغانستان میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 2بچوں سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق واقعہ مشری صوبہ ننگرہار میں پیش آیاجہاں بچوں نے کھیلتے ہوئے ایک ایسا مارٹر گولا پھاڑ دیا، جو اس علاقے میں گرا تھا مگر پھٹا نہیں تھا۔

(جاری ہے)

مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک خاتون اور دو بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاستی گورنر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز ہونے والے اس واقعے میں دیگر سات بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان میں کئی دہائیوں سے جاری شورش کی وجہ سے وہاں متعدد مقامات پر زمینی سرنگیں اور نہ پھٹنے والے مارٹر موجود ہیں، جو اس طرز کے خون ریز واقعات کا سبب بنتے ہیں اور ہر سال سینکڑوں افراد ان کی وجہ سے ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔