فلپائن میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرکے مسیحی پادری کو قتل کردیا

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) فلپائن میں ایک مسیحی پادری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں اتوار کے روز ایک مسیحی پادری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملک کے شمالی حصے میں اس وقت پیش آیا، جب یہ پادری اتوار کے روز عبادت کے بعد گرجے سے نکلا۔ بتایا گیا ہے کہ فادر مارک وینتورا کو ایک مسلح حملہ آور نے دو گولیاں ماریں۔ حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار حملے آور اس واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔