راولپنڈی ڈویژن میں ریلوے کی 152ایکڑ اراضی پر تجاوزارت قائم

97ایکڑ اراضی پر حکومتی ، 21 پر پرائیویٹ اور 33ایکڑ اراضی پر انفرادی طور پر لوگوں کی تجاوزات ہیں،521ایکڑ زمین لیز پر دی گئی ، 528ایکڑ مزید زمین لیز پر دیئے جانے کی تجویز ہے

اتوار اپریل 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) راولپنڈی ڈویژن میں ریلوے کی 16ہزار 730 ایکڑ اراضی میں سے 152ایکڑ پر تجاوزارت قائم ہیں ، 97ایکڑ اراضی پر حکومتی اداروں کی تجاوزات ، 21ایکڑ اراضی پر پرائیویٹ اداروں اور 33ایکڑ اراضی پر انفرادی طور پر لوگوں کی تجاوزات ہیں،521ایکڑ زمین لیز پر دی گئی ہے جبکہ 528ایکڑ مزید زمین لیز پر دیئے جانے کی تجویز ہے۔

دستاویزات کے مطابق ریلوے کی راولپنڈی ڈویژن میں 16ہزار 7سو30ایکڑ زمین میں سے دس ہزار 4سو 89ایکٹر زمین آپریشنل استعمال میں ہے جبکہ 4ہزار 3سو 64ایکڑ اراضی مستقبل میں آپریشنل استعمال میں لائی جائے گی، غیر پیداوار ی اراضی 550ایکڑ ہے ، ۔

(جاری ہے)

ہائوسنگ سوسائٹیز اور منظور شدہ کچی آبادیوں کے پاس 125ایکڑ زمین ہے ،راوالپنڈی ڈویژن میں521ایکڑ زمین لیز پر دی گئی ہے جبکہ 528ایکڑ مزید زمین لیز پر دیئے جانے کی تجویز ہے ، لیز پر دی گئی زمین میں سے 467ایکڑ زمین زرعی لیز پر دی گئی ہے ، جبکہ 37ایکڑ اراضی کمرشل بنیادوںپر دی گئی ہے ، ٹی ایم اے ہری پور کو 6.5ایکڑ زمین لیز پر دی گئی ہے ، راوالپنڈی ڈویژن میںریلوے کی 152ایکڑ زمین پر تجاوزات قائم ہیں ، جن میں سے 97ایکڑ اراضی پر حکومتی اداروں کی تجاوزات قائم ہیں ،جبکہ 21ایکڑ اراضی پر پرائیویٹ اداروں کی تجاوزات ہیں 33ایکڑ اراضی پر انفرادی طور پر لوگوں کی تجاوزات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :