فیصل آباد،پی ٹی آئی کارکنوں کی بس کھائی میں جاگری، 10 زخمی

اتوار اپریل 20:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پا کستان تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں شرکت کرنے والی بس کار سے ٹکرا کر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 10 کارکنان زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں پنڈال سجا یا اور پنجاب بھر سے قافلے مینارِ پاکستان کے سائے تلے جمع ہو ئے ، فیصل آباد سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں فرخ حبیب کے قافلے میں شامل بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں فرخ حبیب سمیت 10 کارکنان بری طرح زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق میاں فرخ حبیب کی گاڑی اپنے ہی قافلے میں شامل بس سے ٹکرا گئی اور بس کھائی میں جاگری جب کہ میاں فرخ حبیب اپنے ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے جنہیں موقع پر موجود کارکنان نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا ۔