پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر18 ارب 10 کروڑ ڈالر پر گئے

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر اضافہ کے بعد 18 ارب 10 کروڑ ڈالر پر گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چین کے ایک کمرشل بینک سے معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان کے اکا ئو نٹ میں ایک ارب ڈالر منتقل کردیے گئے ہیں جو پیر کو پاکستان کے اکاونٹ میں ظاہر ہوجائیں گے۔رقم کی اس منتقلی سے روپے پر دبا میں بھی کمی آئے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر کی رقم چین کے سی بی سی بینک سے آئی ہے جو کل پاکستان کے اکانٹ میں منتقل ہوجائیں گے ۔