صومالیہ میں خود کش بم حملہ، 5 افراد ہلاک،6زخمی

مڈگ کے شہر گالکائیو میں واقع مشترکہ فورسز کمانڈ آفس پر خود کش حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا،حکام

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) صومالیہ کے شہر گالکائیو میں خود کش بم حملے میں 5 افراد ہلاک اور 6زخمی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی افسر عابدی احمد نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مڈگ کے شہر گالکائیو میں واقع مشترکہ فورسز کمانڈ آفس پر خود کش حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا۔

(جاری ہے)

عابدی کے مطابق حملے میں مشترکہ فورسز کے کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔الشباب تنظیم نے "صومالی میمو" نامی ویب سائٹ سے جاری کردہ بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔دعوے کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والا کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عابدی عبداللہ محمود ہے۔

متعلقہ عنوان :