خلیجی ممالک ایران کے خلاف متحد ہو جائیں، امریکی وزیرخارجہ

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک ایران کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف نئے پابندیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پومپیو نے سعودی حکام کا یقین دلایا کہ اگر یورپی اتحادیوں نے ایرانی جوہری ڈیل کو مزید بہتر بناتے ہوئے یہ یقینی نہ بنایا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار تیار نہیں کر سکے گا، تو یہ ڈیل ختم کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ صدارت میں سن 2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے پایا تھا، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاہدے کے شدید ناقد ہیں۔