ملازمین مسائل کو حل کرنے کیلئے مرکز ی و صوبائی حکومتیں کردار ادا کریں،تنخواہوں میں10فیصد اضافہ قبول نہیں ، نذر حسین

اتوار اپریل 20:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نذر حسین کورائی نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں ملازمین مسائل مشکلات کی دلدل میں گھیرے ہوئے ہیں جس کو نکالنے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا مہنگائی کا خاتمے اور ملازمین مسائل کو حل کرنے کیلئے مرکز ی و صوبائی حکومتیں اپنا کردار ادا کریںوفاقی بجٹ میں 10فیصد اضافہ قبول نہیں یوم مزدور جوش جذبے سے منائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سبی کے صدر میر محراب خجک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرضلعی سرپرست اعلیٰ غلام حسین ڈومکی ، چیئرمین اللہ بخش جدون ، جنرل سیکرٹری منیر احمد لودھی ، حیدر علی جوشی، ضلعی ترجمان عرفان بنگلزئی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نذر حسین کورائی نے کہا کہ اپیکا نے ہمیشہ بلار نگ نسل ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کی اپنے طویل ترین جدوجہد میں جیلوں میں بند رہے تشدد لاٹھیاں برادشت کی تاہم ہمارے ملازمین کے مسائل مشکلات کا ازالہ ہوسکے مرکزی صوبائی قائدین سمیت ملک کے کونے کونے میں ایپکاکے مقامی عہدیداروں نے حقوق کی جنگ کامیابی کے ساتھ لڑائی ملک میں بم دھماکہ خودکشن حملے جہاد نہیں جس میں بے گناہ افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوجاتے ہیں اصل جہاد کو اپیکا کررہی جو انسانیت کی عباد ت بھی ہے ملک میں ملازمت پیشہ طبقہ کئی مسائل کو شکار ہیں ملک میں وسائل کی کمی نہیں محنتی ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہیں جب تک ملکی اداروں کو مضبوط نہیں کیا جائے گا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10فیصد اضافہ قابل قبول نہیں تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے تاکہ ملک بھر کے ملازمین کو مالی مسائل ومشکلات کو حل کرنے میں مدد ملے سکے انہوں نے کہا کہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ملک بھر کے ملازمین کو متحد ومنظم کرکے اپنا رول پلے کرے گی ملک بھر کے ملازمین اپیکا کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوجائیں ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں اس موقع پر مرکزی صدرنے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت ہمارے جائز مطالبات کو پورا کرکے ملک بھر کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کریں یکم مئی مزدوروں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا کا دن ہے جس میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ملک کے کونے کونے سے شگافو کے مزدوروں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے جلسے جلوس نکالے گی۔