خواتین مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا،نورین سیال

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب خواتین ونگ کی مرکزی رہنما وہومن رائٹس ونگ پنجاب کی سابق نائب صدر نورین سیال نے کہا ہے کہ خواتین کی فلاح وبہبود تشدد کے خاتمہ اور دفاتر میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا خواتین معاشرے کا اہم کردار ہیں جن کے مسائل کا ازالہ کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ممتاز سماجی سیاسی شخصیت نورین سیال نے کہا کہ ملک میں ایسی کئی خواتین موجود ہیں جنہوں نے ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں اہم کردار پلے کررہی ہیں پاکستانی خواتین کی صلاحیتوں میں کمی نہیں ہمیں ملک میں قابل خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے مل جھل کر کام کرنا پڑے گا دفاتر میں جس طرح خواتین کے ساتھ سلوک اپنا یا جاتا ہے اسے کے خاتمہ کیلئے ٹھوس بنیاد وں پر اقدامات موجود ہ وقت کی اہم ضرورت ہیں گھریلوو مزدور خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل صداافسوس ہیں ان کے تدارک کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اپنا رول پلے کریں تو ملک میں خواتین پر سکون رہ کر اپنے مسائل ومشکلات کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں رول پلے کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اسلام سے قبل عورت کو وہ حقوق نہیں تھے جس کے وہ حقدار تھی تاہم اسلام کی تعلیمات سے خواتین کے حقوق ملے حضوراکرم ؐنے خواتین کو جو عزت دی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں عورت ماں کے روپ میں شفقت بہن کے روپ میں بہترین دوست اور بیوی کے روپ میں زندگی بھر کا سہارا ہیں کسی بھی گھر کو سنوارنے میں عورت کردار ادا کرتی ہے پاکستان میں خواتین جس بہادری ہمت کے ساتھ مرد وں کے شانہ بشانہ اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں وہ سب کے سامنے عیاں ہیں ہمیں چاہیے کی ورکنگ وومن کی فلاح وبہبود ان کو معاشرے میں اعلیٰ مقام دلانے تشدد کے خاتمہ کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریںمیڈم نورین سیال نے سندھ بلوچستان میں معصوم بچیوں اور بچوں سے جنسی زیادتی اور بے دوری سے قتل کرنے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کیلئے ایسے واقعات لمحہ فکریہ ہے جس کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات میں کامیاب ہوکر خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ معصوم بچیوں اور بچوں کے ساتھ ہونے والے ایسے واقعات کے خلاف سخت ایکشن لے گی ۔