پشاورمیں یو ایس ایڈ اور اباسین یونیورسٹی کے تعاون سے یوتھ ایمپلائیمنٹ فیئر کا انعقاد، افتتاح گورنر خیبرپختونخوا نے کیا

50سے زیادہ قومی و بین الاقوامی اداروں کی شرکت ،60 طالب علموں کو قومی و بین الاقوامی اداروں میں انٹرنشپ ملی

اتوار اپریل 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) یو ایس ایڈ اور اباسین یونیورسٹی پشاور کے تعاون سے پشاور میں یوتھ ایمپلائیمنٹ فیئر کا انعقاد کیاگیا‘ انجینئر ظفر اقبال جھگڑا گورنر خیبرپختونخوا /فاٹا نے میلے کا افتتاح کیا انہوں نے میلے میں مختلف کاروباری اداروں کا دورہ کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پتا ہے کہ پیشہ ورانہ ایپرنٹس شپ نوجوانوں کو ملازمتیں تلاش کرنے اورکمپنیوں تک رسائی کوبہتربنائیگا‘ صنعتی اداروں کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ یہ کل کی تنصیب میں بہترین سرمایہ کاری ہے‘ اور یہی وجہ ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ یو ایس ایڈکے تعاون سے یہ میلہ صحیح سمت میں ایک منظم قدم ہے‘تقریب میں 50سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی اداروں نے حصہ لیا‘ 60سے زائد طالب علموں کو ان قومی اور بین الاقوامی اداروں اور کمپنیوں سے انٹرنشپ اور ملازمت ملی‘ یو ایس ایڈ سپورٹ سکل یوتھ پروجیکٹ‘ یو ایس ایڈ سیکوسسٹم ‘ورلڈ لرننگ اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے نوجوانوں کو ملازمت کی بہترین صلاحیتیں مہیاکریگا تاکہ ان کو مستحکم ملازمتیں فراہم ہوسکیں۔