پشاور ٹریفک پولیس کا چھٹی کے بھی مختلف بازاروں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

90ملزمان گرفتار، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر200سے زائد گاڑیوں کا چالان

اتوار 29 اپریل 2018 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) ٹریفک پولیس کا اتوار کو چھٹی کے روز بھی صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،90ملزمان گرفتار، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر200سے زائد گاڑیوں کا چالان، تجاوزات اور غیر قانونی اڈوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر گوسید رحیم کی نگرانی میں ایس ایچ او ٹریفک علی گوہر خان نے بمعہ دیگر نفری گزشتہ روز اتوار کو چھٹی کے باوجود پشاور کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران تجاوزات کا سبب بننے 90ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

آپریشن کے حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر سید رحیم نے بتایا کہ یہ آپریشن ہم ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے کررہے ہیں اور اس کی ہدایت ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے دی ہوئی ہے جبکہ آپریشن کی نگرانی میں خود کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن اس قت تک جاری رہے گا جب تک تجاوزات کاسبب بننے والا ایک بھی ملزم باقی ہو۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے غیر قانونی اڈوں کے مالکان اور ہتھ ریڑھی بانان اور غیر قانونی اڈوں کے مالکان کو آگاہ کردیا تھا کہ آپ ٹریفک میں خلل کا باعث بن رہے ہیں اس لئے اس دفعہ ہم تجاوزات کا سبب بننے والی ہتھ ریڑھیوں اور سوزوکیوں کو بند کررہے ہیں اگر آپ تجاوزات سے باز نہ آئے تو اگلی بار آپ کو بھی گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے سے گریز نہیں کریں گے، چونکہ ان لوگوں نے ہماری ہدایت کو سنجیدگی سے نہ لیا اس لئے ہم نے اس بار تجاوزات کا سبب بننے والے ہتھ ریڑھی بانان اور غیر قانونی اڈوں کے مالکان کو کو گرفتار کیا۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک پولیس سید رحیم نے عوام سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر تجاوزات کے خاتمے میں سو فیصد کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ عنوان :