ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے مسلم گیٹ،اندرون پریٹی گیٹ پر بنوں سٹی بیوٹیفیکیشن کے تحت اسفالٹ کام کا افتتاح کردیا

اتوار 29 اپریل 2018 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے مسلم گیٹ ،اندرون پریٹی گیٹ بنوں سٹی بیوٹیفیکیشن اسفالٹ کا افتتاح کردیا بنوں سے بنوں گل بنانے میں 24گھنٹے کام میں مصروف پی اینڈ ڈی کے ایڈیشنل سیکرٹری شاہ محمود خان کا بنوں بیوٹیفیکیشن کام پر اطمینان کا اظہار ، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی اوز اور ایکسن کی کوششوں کو سراہا ،سیکورٹی فورسز کے کرنل ، ڈی پی او بنوں صادق بلوچ ، اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری عید نواز شیرانی ، سی اینڈ ڈبلیو کے رجسٹرڈ ٹھیکیداران صدر ملک حاجی سید نواز خان ، جنرل سیکرٹری ملک عبد المالک ٹھیکیدار، ملک عاصم خان ٹھیکیدار، ملک سرفراز خان ٹھیکیداروغیرہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے،بنوں شہر کے عوام نے ڈپٹی کمشنر بنوں بمعہ ضلعی انتظامیہ آفسران کے لکی گیٹ پہنچنے پر ڈھول کے تھاپ پر استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

نوجوانوں نے نوٹوں کی پھرکی کرکے ضلعی انتظامیہ بنوں سے محبت کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ مسلم گیٹ ایک مہینے میں تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ بنوں بیوٹیفیکیشن پر کام تیزی سے جاری ہے جیل روڈ عوام کی سہولت کیلئے جلد کھولا جائیگا لیکن پولیس لائن کی حفاظت کیلئے حفاظتی دیوار اور دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں عوام بیوٹیفکیشن کام کی براہ راست نگرانی کریں جہاں کوئی غلطی ہو مجھے فوراً اطلاع کریں۔

پی اینڈ ڈی کے ایڈیشنل سیکرٹری شاہ محمود خان کے تعاون کا مشکور ہو ں کہ انہوں نے اضافی گرانٹ جاری کرکے اس عظیم منصوبے میں لمحہ بہ لمحہ ساتھ دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے مسلم گیٹ ،اندرون پریٹی گیٹ میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت چوک بازار میں اسفالٹ کے کام کا افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکورٹی فورسز کے کرنل ، ڈی پی او بنوں صادق بلوچ ، اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری عید نواز شیرانی ، سی اینڈ ڈبلیو کے رجسٹرڈ ٹھیکیداران صدر ملک حاجی سید نواز خان ، جنرل سیکرٹری ملک عبد المالک ٹھیکیدار، ملک عاصم خان ٹھیکیداروغیرہ کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شاہ محمود خان نے کہا کہ ہم وقتاً فوقتاً بنوں کا وزٹ کرتے ہیں بنوں بیوٹیفیکیشن کام پر جو کام ہورہا ہے ہم ڈپٹی کمشنر بنوں کی کاکردگی سے مطمئن ہیں میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری شاہ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت مذید فنڈ بھی ریلیز کرینگے لیکن کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ایس ڈی او امیر اللہ خان نے کہا کہ انشاء اللہ بیوٹیفیکیشن کام اپنی مدت کے اندر مکمل کیا جائیگا اور ہماری کوشش ہے کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے پہلے بیوٹیفیکیشن کام کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں بنوں شہر کے عوام نے ڈپٹی کمشنر بنوں زندہ باد ، ڈی پی او بنوں زندہ باد ، ایڈیشنل سیکرٹری شاہ محمود خان زندہ باد اور صوبائی حکومت زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائیں۔