ملاگوری ، پہاڑی سے لاش برآمد، بختیارکا ذہنی توازن ٹھیک نہیں،5دن سے لاپتہ تھا،مرحوم کے بھائی کا بیان

اتوار 29 اپریل 2018 20:11

ملاگوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) ملاگوری ،ْ شیربرج ملک کلی چیک پوسٹ کے قریب پہاڑی سے ایک لاش برآمد۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح کو پولیٹیکل انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ علاقہ شیر برج ملک کلی چیک پوسٹ کے قریب ایک لاوارث لاش پڑی ہوئی ہے جس پر خاصہ دار فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ماربل چوک منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق بعد میںان کی شناخت بختیار خان ولد ولی محمد ساکن سفید سنگ ضلع پشاور سے ہوئی۔ مرحوم کے بھائی نذیر خان کے مطابق ان کے بھائی کی ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھی اور وہ گذشتہ 5دنوں سے لاپتہ تھے اور ان کی کسی کے ساتھ دشمنی وغیرہ نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :