الیکشن 2018کیلئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کا ( آج) آخری دن

ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج اور کوائف کی درستگی نہیں کروائی وہ اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنرجا کر اپنے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کو یقینی بنا سکتے ہیں ،الیکشن کمیشن

اتوار 29 اپریل 2018 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) الیکشن 2018کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کا ( آج) آخری دن ہے ، ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج اور کوائف کی درستگی نہیں کروائی وہ اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنرجا کر اپنے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کو یقینی بنا سکتے ہیں ۔

الیکشن کمیشن مطابق ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک الیکشن 2018 کے لیے انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج اور کوائف کی درستگی نہیں کروائی وہ اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر تشریف لائیں اور اپنے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pk ، قریبی ڈسپلے سینٹرز اور ضلعی الیکشن کمیشنر دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ووٹ کے اندراج / منتقلی لیے فارم 15, ،اخراج / اعتراض کے لئے فارم 16 اور کوائف کی درستگی کے لیے فارم 17 جمع کروایا جائے گا۔فارم کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک کی جائے اور فارم جمع کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ہمرا رکھیں۔ووٹ کا اندراج اور منتقلی شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر کی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمیشنرز کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں اضلاع میں جاری کام کی مانیٹرنگ کریں گی۔