سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ شہباز شریف کی سیاست ختم کر دے گا الیکشن 2018 کے بعد کرپشن سے پاک نئے دور کا آغاز ہو گا

الیکشن میں مودی کے یار اور ختم نبوت کے غدار عبرت کا نشان بنیں گے چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان

اتوار اپریل 20:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کے غداروں کو اپنا اتحادی بنانے والا نواز شریف قوم کا اعتماد کھو چکا ہے ووٹ کو عزت دینے کے علمبردار ہر روز عدلیہ، فوج اور ووٹر کی بے عزتی کر رہے ہیںسانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ شہباز شریف کی سیاست ختم کر دے گا الیکشن 2018 کے بعد کرپشن سے پاک نئے دور کا آغاز ہو گا الیکشن میں مودی کے یار اور ختم نبوت کے غدار عبرت کا نشان بنیں گے شریف خاندان رسوائی اور پسپائی کی علامت بن گیا ہے اب پاکستان میں نظام زر و ظلم نہیں چل سکتا۔

(جاری ہے)

فراڈ جمہوریت سے عام آدمی کو کچھ نہیں ملا سیاست کو دولت سازی کی بجائے خدمت کا ذریعہ بنانے سے ملک ترقی کرے گا عوام کی خوشحالی کے راستے میں کرپٹ اشرافیہ بہت بڑی رکاوٹ ہے بجٹ میں آبی منصوبوں کو نظرانداز کر دیا گیا ہے متنازعہ ایمنسٹی سکیم کو بجٹ کا حصہ بنانا ملک دشمنی ہے ن لیگ کی حکومت آئندہ حکومت کے لئے 350 ارب کا گردشی قرضہ چھوڑ کر جا رہی ہے قوم الیکشن میں ن لیگی حکومت کے ہر ظلم کا بدلہ لے گی میڈ یا گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ تیس دنوں کے بعد کرپٹ مافیا کا تیس سالہ لوٹ مار کا دور ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا۔