جیکب آباد، ایس ایچ او تھانہ صدر کی کاروائی،2 ٹرالرز کنٹینر زمیں موجود 180 ڈرم ایرانی ڈیزل برآمد، 2 ملزمان گرفتار

اتوار 29 اپریل 2018 20:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) ایس ایچ او تھانہ صدر کی کاروائی،2 ٹرالرز کنٹینر زمیں موجود 180 ڈرم ایرانی ڈیزل برآمد، 2 ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات برائے سمگلنگ کی روک تھام کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر گل محمدمہرنے جیکب آباد بائے پاس پر بلوچستان سے آنے والے 2 ٹرالرز کنٹینر ز کی تلاشی کے دوران ٹرالر نمبر ٹی ایل ایچ 355 اورٹرالر نمبر ایس این اے 055 سے 180 ڈرم ایرانی ڈیزلبرآمد کئے گئے ایرانی ڈیزل کی مالیت 40 لاکھ سے زائدبتائی جارہی ہے صدر تھانہ پولیس نے قانونی کاروائی کے لیے برآمد کیے گئے ایرانی ڈیزل اور 2ٹرالرزکنٹینر کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا جبکہ بلوچستان کے رہائشی دوملزمان عبدالرازق ولد عبدالرزاق اور محمد اشرف ولد حاجی عمر کوگرفتارکرلیا ۔

متعلقہ عنوان :