ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمد اخلاق خان کا سول اسپتال عمرکوٹ پر اچانک چھاپہ

ڈاکٹر اور اسٹاف کے نہ ہونے، مریضوں کو کھانا نہ ملنے، سول اسپتال میں صفائی ستھرائی نہ ہونے پر ڈی جی ہیلتھ کا شدید برہمی کا اظہار

اتوار 29 اپریل 2018 20:20

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمد اخلاق خان کا سول اسپتال عمرکوٹ پر اچانک چھاپہ ،ڈاکٹر اور اسٹاف کے نہ ہونے، مریضوں کو کھانا نہ ملنے، سول اسپتال میں صفائی ستھرائی نہ ہونے پر ڈی جی ہیلتھ کا شدید برہمی کا اظہار۔

(جاری ہے)

آپ لوگ غریب عوام کی خدمت کیلیے ہیں ڈاکٹرز اور اسٹاف اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کریں وہ اس میں کسی قسم کی غفلت لاپروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ڈی جی ہیلتھ کی سخت تنبیہ کھوکھراپار میں آرسی ہیلتھ سنیٹر کو فوری طور پر ورکنگ میں لانے کا حکم تفصیلات کیمطابق آج اچانک ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ محمد اخلاق خان نے سول اسپتال عمرکوٹ کا اچانک دورہ کیا سول اسپتال عمرکوٹ میں مریضوں کو کھانا نہ ملنے اور وارڈز میں گندگی کے ڈھیر بستروں پر بیڈ شیٹ نہ ہونے ڈاکٹر اور اسٹاف خصوصا لیڈیز عملے کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے سامنے غریب مریضوں نے شکایات کے انبار لگادیے اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ نے موقع پر موجود ایم ایس سول اسپتال اور ڈاکٹرز کو سختی کے ساتھ ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور جذبے لگن کیساتھ ادا کریں فرائض میں کمی کوتاہی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا انہیں اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ ادا کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ سول اسپتال کی حالت زار دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے اس موقع پر موجود ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر "dho"ڈاکٹر سلیم شیخ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر کھوکھراپار میں آرسی ہیلتھ سنیٹر کو ورکنگ میں لائے اور سول اسپتال عمرکوٹ مریضوں کیلیے ٹھنڈے پینی کے پانی کا بندوبست کیا جائے بعد میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ تھر کیلیے روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :