خصوصی دعاوں کے سا تھ شب برأت کل عقیدت واحترام سے منائی جائے گی ، عبدالحفیظ معارفی

میمن مسجد جوڑ بازار میں اجتماع سے علامہ شاہ عبد الحق قادری خطا ب و دعا کر ینگے

اتوار 29 اپریل 2018 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم عبد الحفیظ معارفی نے کہا کہ شب برأت منگل یکم مئی کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔ اللہ تعا لی کے حضو ر گنا ہو ںسے تو بہ ، بخشش و مغفر ت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفات و بلیات ،مصیبت ،محتا جی ،تنگ دستی ،صحت و عا فیت ،عالم اسلام پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیںکیں جا ئیںگی۔

حضو ر رحمت دوعالم ﷺ کی عظیم سنت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب اور زیارت قبور کیلئے قبرستان جائیں گے۔ شہر بھر کے مختلف قبرستانوں کے باہر جماعت اہلسنّت کراچی کے زیر اہتمام استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ۔ شب برأت کا مرکزی روح پرور اجتماع میمن مسجدمصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن )میں بعد نمازمغرب منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجتماع سے علامہ سیّد شاہ عبد الحق قادری خطاب و دعا فرمائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ شعبا ن المعظم کی پند رہو یں شب کی بے شما ر فضیلت، بر کت اور اہمیت ہے۔اس رات اللہ کی رحمت سے بے شمار مسلمان جہنم سے نجات پاتے ہیںاس لئے اس شب کو شب برأت کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نبی کر یم ﷺ کی تعلیما ت کے مطا بق عبا دت الہی میں مشغو ل ہو کر ہی اللہ کی رحمت کوحا صل کیا جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :