سجاول کے قریب کراچی کی مسافر خاتون جاں بحق ہوگئیں

اتوار 29 اپریل 2018 20:20

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) سجاول کے قریب کراچی کی مسافر خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ کراچی کورنگی کی رہائشی خاتون عشرت بی بی اپنے خاندان کے ہمراہ درگاہ شاہ عقیق پر جاتے ہوئے سجاول کے قریب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سجاول تعلقہ اسپتال میں موت کی تصدیق کے بعد لاش کو ایمبولینس میں کراچی کیاگیا۔ ادھر سجاول کے قریب مختلف روڈ حادثوں میں چار موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگئے ،جنہیں تعلقہ اسپتال علاج کے لئے لایاگیا۔

متعلقہ عنوان :