سجاول اور قریبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہرجاری ،درجہ حرارت 40ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیاگیا

اتوار 29 اپریل 2018 20:20

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہرجاری ہے، درجہ حرارت 40ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیاگیا، شدید گرمی اور لولگنے سے ایک درجن سے زائد افراد کی حالت خراب ہونے پر انہیں قریبی اسپتالوں میں علاج کے لئے لایاگیا، جبکہ علاقے میں پانی کی قلت کے دوران شدید گرمی میں آلودہ پانی استعمال کرنے سے ڈائریا، پیٹ اور سانس ،ناک ،گلے کے امراض میں اضافہ ہوگیاہے ،پیٹ کی بیماری میں مبتلامریضوں کی بڑی تعداد مقامی اسپتالوں میں پہونچی ہے ، گرمی کے دوران بجلی بندش سے بھی شدید مسائل پیداہورہے ہیں ، جبکہ گرمی میں ٹھنڈے مشروبات کااستعمال زیادہ ہواہے اور ٹھنڈی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیاہے ، محکمہ موسمیات نے علاقے میں مزید گرمی کا امکان ظاہرکیاہے، ان کے مطابق اس ھفتے درجہ حرارت پینتالیس درجے تک اوپر جاسکتاہے ، مقامی ڈاکٹران عوام کو شدید گرمی کے دوران دھوپ سے بچنے اور آلودہ پانی استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ،دوسری جانب علاقے میں گرمی کے دوران سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم نہیں کئے گئے ہیں۔