Live Updates

عمران خان! یہ چلے کارتوس انقلاب نہیں لائیں گے،شیخ رشید

عمران خان! نوجوانوں کیساتھ کھڑے ہوجاؤ،یہ انقلاب لےکرآئیں گے،عمران خان کے ساتھ اس لیےہوں کہ تبدیلی چاہتا ہوں۔عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 اپریل 2018 20:22

عمران خان! یہ چلے کارتوس انقلاب نہیں لائیں گے،شیخ رشید
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اپریل 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ یہ انقلاب لائیں گے ،چلے کارتوس انقلاب نہیں لائیں گے، شہباز شریف ٹھس ہے، وہ نوازشریف تودور کی بات مریم کے سامنے بھی نہیں بول سکتا۔انہوں نے گریٹرپارک مینارپاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب لاہور سوجاتا ہے توقوم سوجاتی ہے جب لاہور جاگتا ہے تو قوم جاگ جاتی ہے۔

لاہور آپ پاکستان جوش ،جذبہ اور طاقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کیلئے لاہور میں لہوبہایا گیا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کیخلاف قانون پاس کیا جائے لیکن میں کھڑا ہوگیا اور کہا کہ جان دے دوں گا لیکن ختم نبوت ﷺ کیخلاف قانون پاس نہیں ہونے دوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین میں440لوگوں کوگولی ماری گئی ہے اسی طرح پاکستان میں بھی گولی مارنی چاہیے۔

انہو ں نے کہا کہ شہباز شریف ٹھس ہے، شہباشریف نوازشریف تودور کی بات لیکن وہ تومریم کے سامنے نہیں بول سکتا۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ صرف الیکشن تک شریف ہیں ویسے بڑے دھوکے باز ہیں۔یہ دھوکے باز لوگ ووٹ کے دن تک شریف ہیں۔آج ان کا انٹرنیشنل ایجنڈا یہ ہے کہ فوج کاامیج برباد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 4سالوں میں 35ارب ڈالر قرض لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات انتخابات سے پہلے اور بعد بھی خراب ہوسکتے ہیں۔

عمران خان کے ساتھ اس لیے ہوں کہ اس کوبہترین آدمی سمجھتا ہوں ۔سیاست میں انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں۔عمران خان کے ساتھ اس لیے ہوں کہ تبدیلی چاہتا ہوں۔میں سچ کا ساتھ دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی جماعت کو بھی اٹھا سکتا تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اپنے نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ یہ انقلاب لائیں گے یہ چلے کارتوس انقلاب نہیں لائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات