Live Updates

کوئٹہ، تحریک انصاف کی 12 نکات صرف عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے،میر حاجی علی مدد جتک

پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ملک کو بحرانوں سے نکال دینگے پیپلز پارٹی ہی ملک کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں مذہب پرستوں اور قوم پرستوں نے بلوچستان کے عوام کو مایوس کیا، صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی

اتوار 29 اپریل 2018 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی 12 نکات صرف عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ملک کو بحرانوں سے نکال دینگے پیپلز پارٹی ہی ملک کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں مذہب پرستوں اور قوم پرستوں نے بلوچستان کے عوام کو مایوس کیا اور ترقی کے نام پر عوام کو ورغلا کر اپنے مفادات کو ترجیح دی مسلم لیگ(ن) کی سیاست مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے مسلم لیگیوں کا مستقبل جیل ہے پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور ہمیشہ جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام کی حقوق کے لئے جدوجہد کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھوسہ منڈی میں سینکڑوں خواتین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی خواتین ونگ کے صوبائی صدر غزالہ گولہ، نصیب اللہ شاہوانی، ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئی، سرور خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کی آخری امید کی کرن بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی ہے تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) میں سب سے زیادہ کرپٹ لوگ موجود ہے جو خود نیب زدہ اور کرپٹ زدہ ہوں وہ کبھی بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کی اصلیت جان لی جو انتخابات کے وقت عوام کو گمراہ کر کے اقتدار تک پہنچتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ یہاں کے مذہب پرستوں اور قوم پرستوں نے عوام کو مایوس کیا کسی نے قومیت کے نام پر اور کسی نے مذہب کے نام پر عوام کو ورغلایا اور جب اقتدار میں آئے تو عوام کے لئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا باب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکا ہے اور اب ان کا اگلا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے انہوں نے کہا ہے کہ آج خواتین کی شمولیت نے یہ بات ثابت کر دی کہ خواتین بھی شہید بینظیر بھٹوکے وژن پر چل کر ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک سے غربت، پسماندگی اور جہالت ختم کر سکتی ہے اس لئے خواتین آکر پیپلز پارٹی کے ہاتھ مضبوط کرے اور اقتدار میں آکر خواتین کے مسائل کے لئے بھر پور کردار اداکرینگے انہوںنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی 12 نکات صرف عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ملک کو بحرانوں سے نکال دینگے پیپلز پارٹی ہی ملک کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں مذہب پرستوں اور قوم پرستوں نے بلوچستان کے عوام کو مایوس کیا اور ترقی کے نام پر عوام کو ورغلا کر اپنے مفادات کو ترجیح دی مسلم لیگ(ن) کی سیاست مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے مسلم لیگیوں کا مستقبل جیل ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات