Live Updates

تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) لوٹوں پر مشتمل پارٹی ہے، غلام رسول کلہوڑو

اتوار 29 اپریل 2018 20:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما غلام رسول کلہوڑو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) لوٹوں پر مشتمل پارٹی ہے۔ کرکٹر اور لوہار اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ سے وزیراعطم نہیں بن سکتے۔ ناچ گانوں سے کوئی تبدیلی نہیں لاسکتا۔ وہ کلہوڑو ہاؤس میں پارٹی کے کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کو سپریم کورٹ نے بے نقاب کیا ہے، اسرائیل اور بھارت کے اشاروں پر قومی اداروں کو بدنام کیا ، عدلیہ، پارلیمنٹ الیکشن کمیشن، پی ٹی وی پر حملے کئے گئے، عورتوں کے ناگ گانے والے پروگراموں میں پسند کی شادی کا اعلان کیا گیا اور پاکستان میں دہشت گردوں کے دفتر کھولنے کی خواہش ظاہر کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور مسلم لیگ(ن) کے صدر کو بے نقاب کرکے نااہل کیا گیا ، جہانگیر ترین اور نواز شریف کی تقریری پر تالیاں بجانے والے عدالتوں کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے، ان کا احتساب ہونا چاہئے کہ جلسوں میں اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں کہاں سے آتے ہیں، انہوں نے کہاکہ 22کروڑ عوام نے آئندہ الیکشن میں دونوں کو عبرتناک شکست دے کر شہید بینظیر کے بیٹے کو وزیراعظم بنائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات