حیدرآباد،فاقی حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کہ عوامی دشمنی کا ثبوت دے دیا ہے،شبانہ خان

مزدوروں، کسانوں، عورتوں اور عام لوگوں کی ترقی کے لیئے رقم آٹے میں نمک برابر رکہی گئی ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے تین ماہ کیلئے پیش کی جانے والی صوبائی بجٹ عوام دوست ہوگی،رہنما پیپلز پارٹی خواتین ونگ

اتوار 29 اپریل 2018 20:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) نواز لیگ وفاقی حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کہ عوامی دشمنی کا ثبوت دے دیا ہے، بجٹ میں مزدوروں، کسانوں، عورتوں اور عام لوگوں کی ترقی کے لیئے رقم آٹے میں نمک برابر رکہی گئی ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے تین ماہ کیلئے پیش کی جانے والی صوبائی بجٹ عوام دوست ہوگی جس سے عام لوگوں کو تاریخی ریلیف ملے گا، یہ بات پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ حیدرآباد کی سابقہ سینیئر نائب صدر اور ممبر ایم سی قاسم آباد شبانہ خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ملک سے بیروزگاری، غربت، بھوک، بدحالی اور دہشتگردی سمیت بدامنی کا خاتمہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے کیوں کہ ملک اندر پیپلز پارٹی ہی واحد عوامی جماعت ہے جس کے پاس ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کی ایجنڈا ہے، انہوں نے کہا کہ آج ملک کے اندر دوسری مرتبہ اگر پارلیامنٹ اپنا ٹائیم پیرڈ مکمل کر رہی ہے تو یہ سارا کریڈٹ پیپلز پارٹی کے کو چیئرمیں اور سابق صدر آصف زرداری کی طرف جاتا ہے جنہوں نے بڑی عقلمندی اور اپنی سیاسی بصیرت سے نہ صرف ملک میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جمہوری نظام کو بحال کیا بلکہ آمریت کا بھی راستہ روکا، انہوں نے کہا کہ سندھ میں بننے والے پی پی پی مخالف اتحاد ہمیشہ کی طرح ناکام ہوجائینگے کیوں کے عوام کی دلوں اور ذہنوں سے بھٹو ازم اور فکر شھید بینظر بھٹو کو کوئی نہیں نکال سکتا، بھٹو آج بھی ملک کی محکوم اور مظلوم عوام کی دلوں میں زندہ ہے، انہوں نے کہا کہ پی پی پی مخالف خوش فھمی میں نہ رہیں 2018 کی الیکش میں سارے ملک سے جیت پی پی پی کا مقدر بنے گی اور آنے والی حکومت جیالوں اور شھید بینظیر بھٹو کے جانثاروں کی ہوگی کیوں کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ دوسری ایسی کوئی جماعت نہیں جو ملک کو منظم انداز سے چلانے اور عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکہتی ہو، پی پی پی کی خواتین اور کارکناں الیکشن کی تیاریان شروع کرے اور پیغام بھٹو گھر گھر تک پھنچائیں