کوہلو،موٹر سائیکل اور ہائی ایس میں تصادم سے لیویز کمانڈو دوست سمیت جاں بحق

ڈرائیور موقع سے فرار

اتوار 29 اپریل 2018 20:30

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) کوٹ چھٹہ کے علاقہ مانہ احمدانی کینزدیک موٹر سائیکل اور ہائی ایس میں تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار لیویز کمانڈو بختیار ولد بابو موسیٰ خان اپنے دوست میرداد خان ولد عبدالرشید قوم مری کوہلو کے رہائشی موقع پر جانبحق ہوگئے بختیار خان لیویزکمانڈوچھٹی لیکرپنجاب جارہاتھا نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد کوہلو روانہ کردیاجبکہ تھانہ کوٹ چھٹہ میں ہائی ایس ڈرائیورحسنین شاہ کے خلاف زیردفعہ 320/279 کیتحت مقدمہ درج کرلیا گیاڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا بختیار خان اور اس کے دوست میردادکی میت 45سے زائد گاڑیوں کے ہمراہ آبائی گاؤں کوہلو میں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گئی فضا سوگواربختیار خان کو ڈپٹی کمشنر کوہلو کی ہدایت پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا لیویز کے بہادر جوانوں نے دنیا سے فانی ہونے والے لیویز کمانڈو کو جنرل سلامی پیش کی نماز جنازے میں لیویز رسالدار سمیت سرکاری آفیسران، قبائلی رہنماؤں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی فاتحہ خوانی آباہی گاؤں نصوبہ میں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :