حیدرآباد،رانا مشہود کو پریس کلب کے سامنے کارکنوں نے گھیر لیا

مشتعل کارکن شاہ محمد شاہ کو صوبائی صدر بنائے جانے کیخلاف احتجاج کررہے تھے

اتوار 29 اپریل 2018 20:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پنجاب کے سینئر وزیر رانا مشہود کو پریس کلب حیدرآباد کے سامنے کارکنوں نے گھیر لیا ۔ مشتعل کارکن شاہ محمد شاہ کو صوبائی صدر بنائے جانے کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔ صوبائی وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود علی خان حیدرآباد پریس کلب سے جب پریس کانفرنس کرکے واپس جانے لگے تو پریس کلب کے باہر کھڑے درجنوں مسلم لیگی کارکنوں نے اُن کیخلاف احتجاج کیا ، اور اُن کی گاڑی کے سامنے جمع ہوکر نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

جبکہ بعض مشتعل کارکنان تپتی دھوپ میں اُن کی گاڑی کے نیچے لیٹ گئے جس پر مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے اپنی گاڑیوں سے اُتر کر صورتحال پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اسی اثناء میں ایک مسلم لیگی رہنما نے رانا مشہود کی گاڑی میں موجود ایک مسلم لیگی رہنما نے چینلز کے کیمرہ مینوں کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر کیمرہ مین بھی مشتعل ہوگئے ، تاہم بعض میںشاہ محمد شاہ اور دیگر رہنماؤں نے آکر کیمرہ مینوں سے معافی تلافی کی۔ مسلم لیگ (ن) کے مشتعل کارکنوں کا کہنا تھا کہ سینئر کارکنوں کو نظرانداز کرکے من پسند افراد کو عہدیدار بنایا گیا۔ وہ شاہ محمد شاہ کو صدر بنائے جانے پر بھی ان کیخلاف نعرے بازی کررہے تھے۔