راولپنڈی پولیس کا شب برأت کے موقع پرآتش بازی اور لائوڈ سپیکر کے بے جا استعمال پرعائد پابندی پر عمل در آمد کا اعلان

آتش بازی اور سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی، سٹی پولیس افسر افضال احمد

اتوار 29 اپریل 2018 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) راولپنڈی پولیس نے شب برأت کے موقع پرآتش بازی اور لائوڈ سپیکر کے بے جا استعمال پرعائد پابندی پر مکمل عملدرآمد کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آتش بازی اور سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی راولپنڈی پولیس نے شب برات کے موقع پرہونے والی محافل اور شب بیداریوں کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیاہے جس کے تحت راولپنڈی پولیس کی500افسران و ملازمین ڈیوٹی انجام دیں گے سٹی پولیس افسرراولپنڈی افضال احمد کوثر کی ہدایات پر تشکیل دیئے گئے سکیورٹی پلان کے تحت شب برأت کے موقع پر مساجد ،امام بارگاہوں اور مختلف مقامات پر ہونے والی محافل پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے مساجد ،عبادت گاہوں میں آمدورفت کیلئے 1 دروازہ کھولا جائے گا اور کسی شخص کو جامہ تلاشی اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کے بغیر داخلے کی اجازت نہ ہو گی مساجد کے قریب کسی قسم کی پارکنگ اور ریڑھی وغیرہ کھڑی کرنے کی اجازت نہ ہو گی عبادت گاہوں کے نزدیک شاپنگ بیگ، لاوارث سامان اور مشکوک افراد کی خصوصی پڑتال کی جائے گی لائوڈ سپیکر اور سائونڈ آرڈیننس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گاشب برأت کے موقع پر آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے پیشہ وارانہ فرائض بھرپور ذمہ داری اورتن دہی سے انجا م دے گی۔

متعلقہ عنوان :