متحدہ مجلس عمل 13 مئی کو مینار پاکستان پر ایک بڑے جلسہ عام کرے گی، سینیٹر سراج الحق

اتوار 29 اپریل 2018 21:10

لاہور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل 13 مئی کو مینار پاکستان پر ایک بڑے جلسہ عام منعقد کرے گی ،ہم نے غریب کے لیے سیاست کا موٹروے کھولناہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں جماعت اسلامی پنجاب کے زیراہتمام پنجاب بھر سے آئے ہوئے ضلعی امرا اور ضلعی شورائوں کے کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرامیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اظہر اقبال حسن ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف اور امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد بھی موجود تھے۔سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ 2018 ء کا الیکشن قریب ہے اور سیاسی مسافروں نے پارٹیاں تبدیل کرنا شروع کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتوں کو کرپٹ عناصر کی حوصلہ افزائی کی بجائے ان کا الٹرا سائونڈ کرناچاہیے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی اور ایم ایم اے آئندہ انتخابات میں صاف ستھرے ، دیانتدار اور صاحب کردار باصلاحیت لوگوں کوٹکٹ دے گی ۔انہوںنے مرکزی اور صوبائی حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی کارکردگی پیش کریں کہ انہوںنے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیا کارنامہ انجام دیاہے۔