قوم نے ڈرامے تماشے اور ناچ گانے کی سیاست کو مسترد کردیا ،طلال چوہدری

اتوار اپریل 21:10

فیصل آباد۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہا کہ قوم نے ڈرامے تماشے اور ناچ گانے کی سیاست کو مسترد کردیاہے۔ پی ٹی آئی کے تبدیلی اور انقلاب کے جھوٹے دعوے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہیں۔ میرے مخالفین اپنا پارٹی نشان بدل کر جبکہ ہم اپنے شیرکے نشان پرہی الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے چک نمبر 36گ ب اور چک نمبر 128گ ب میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا ہرقدم عوام کی فلاح وبہبود اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے اٹھ رہا ہے۔ نوازشریف کی کوششوں سے کراچی میں امن بحال ہوا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کیا۔۔کراچی ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر بن گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو معلوم ہوگیا ہے کہ میاں نوازشریف جس رفتار سے پاکستان کو اوپر لے جارہے ہیں 2018ء کے الیکشن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ مخالفین نے مختلف الزامات لگاکر انہیں حکومت سے الگ کردیا ہے مگر عوام کو یہ فیصلہ منظور نہیں ۔عوام اپنی طاقت سے ایک مرتبہ پھر عام انتخابات میں اپنا فیصلہ سنائیں گے اور مسلم لیگ کوبھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔