پروین شاکر لیڈیز کلب لیڈیز باغ میں خواتین کی سہولت کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ جم،بیوٹی سیلون،بے بی کیئر سنٹر اور دیگر سہولیات فراہم کردی گئیں

اتوار 29 اپریل 2018 21:10

فیصل آباد ۔ 29اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام پروین شاکر لیڈیز کلب لیڈیز باغ میں خواتین کی سہولت کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ جم،بیوٹی سیلون،بے بی کیئر سنٹر اور دیگر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں جن کا باقاعدہ افتتاح صدر لیڈیز کلب مینجمنٹ کمیٹی بیگم ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سلمان غنی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)خالد مسعودفروکہ،ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم،انچارج شعبہ فائن آرٹس جی سی یونیورسٹی تہمینہ افضل،بازلہ منظوراورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین موجود تھیں۔

بیگم ڈپٹی کمشنر نے پروین شاکر کمپلیکس میں خواتین کیلئے جم،بیوٹی سیلون،بے بی کیئر سنٹر،آڈیٹوریم اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ یہ سہولیات خواتین کی فلاح وبہبود اور ترقی کے سلسلے کے اقدامات کا اہم حصہ ہے جس میں خواتین محفوظ اور پرسکون حالات میں تفریح وطبع،صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ دیگر سماجی تقریبات کاانعقاد کرسکیں گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کہا کہ تین کروڑ روپے کی لاگت سے پروین شاکر کمپلیکس تعمیر کرکے اسے خواتین کی سماجی ترقی اور صحت مندسرگرمیوں کیلئے مختص کیا گیا ہے جن سے تمام طبقات کی خواتین کو بھرپور انداز میں فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو پروین شاکرلیڈیز کلب کی جانب راغب کرنے کے لئے مختلف علمی وادبی،تفریحی اوردیگر صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :