فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام نامور مہمان شاعرہ یاسمین حمید کے اعزاز میں نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد

اتوار 29 اپریل 2018 21:10

فیصل آباد ۔ 29اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام نامور مہمان شاعرہ یاسمین حمید کے اعزاز میں نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار،انجم سلیمی ودیگر شعراء حضرات نے لاہور سے آئی ہوئی شہرت یافتہ شاعرہ یاسمین حمید کی ادبی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یاسمین حمید کی شاعری ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے جنہوں نے ادب کے شعبہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔شاعرہ یاسمین حمید نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر فیصل آباد آرٹ کونسل کا شکریہ ادا کیا اور ادب وفنون لطیفہ کی ترویج وترقی میں آرٹ کونسل کی مثالی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :