ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز میاں آفتاب احمد نے کی زیر صدارت ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کااجلاس

اتوار اپریل 21:10

فیصل آباد ۔ 29اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کااجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز میاں آفتاب احمد نے کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد شفیع کے علاوہ محکمہ انہار،پراسیکیوشن،،پولیس،،اراضی ریکارڈ سنٹر کے انچارجز،مختلف بینکوں اور کاشتکاروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ای کریڈٹ سکیم کے تحت موجودہ فصل کے لئے 5447کاشتکاروں میں30کروڑ 76لاکھ روپے کے بلاسود قرضے تقسیم کئے جاچکے ہیں اورقرضوں کی تقسیم کا یہ عمل زرعی ترقیاتی بینک،نیشنل بینک،تعمیر اور اخوت بینک کے ذریعے مکمل کیاجارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زرعی زمینوں کے تجزیہ کے رواں سال کے ٹارگٹ 47ہزار196کے مقابلے میں 32ہزار132نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح 26ہزار907کاشتکاروں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔انہوں نے کسانوں کی فلاح وبہبود وترقی کے دیگر اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز نے کہا کہ کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔اس ضمن میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کریں۔انہوں نے سوائل سیمپلنگ کے ٹارگٹس کاجائزہ لیتے ہوئے مقررہ اہداف رواں مالی سال کے اندر ہر صورت مکمل کرنے کی تاکید کی اور ای کریڈٹ سکیم کے تحت کسانوں کی رجسٹریشن کے عمل میں تحصیل تاندلیانوالہ کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کسان پیکج کے ثمرات کاشتکاروں تک بلاتعطل پہنچنے چاہیں۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :