ٹریفک بہائومیں خلل ڈالنے والی گاریوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

اتوار 29 اپریل 2018 21:10

خانیوال۔ 29اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس خالد نے اپنے دورے کے آخری دن ایس ایس پی آفس ملتان میں افسران و ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ سیکٹر کمانڈ ر چوہدری غلام جعفر نے N-5سینٹرل IIملتان کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایمانداری اور خوش اخلاقی موٹر وے پولیس کا طرہ امتیاز ہے افسران ڈیوٹی کے دوران عوام الناس سے حسن اخلاق سے پیش آئیں۔

موٹر سائیکل ، ہیلمٹ اور شیشوں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ٹریفک کے بہائو میں مزید بہتری ایسی گاڑیاں جو کہ ٹریفک کے بہائو میں خلل ڈالتی ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز سخت کاروائی کریں۔ روٹیشن پالیسی ختم کی جا رہی ہے اور تمام افسان و ملازمین کو گھر کے قریب تعینات کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :